کراچی امیچر کک باکسنگ،جونیئر میں ٹرافی ایسٹ اوریوتھ کلاس سائوتھ کے نام رہی

بلدیہ ٹائون کے کلب میںچیمپئن شپ 3سیشن میں 40 مقابلے مختلف کیٹگری میں ہوئے،ایسٹ کے فائٹر چھائے رہے نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا میرا مشن ہے،سردار سیف اللہ مغیری، مرحوم مشیر ربانی کی مغفرت کی دعائی کرائی گئی

منگل 24 اپریل 2018 21:29

کراچی امیچر کک باکسنگ،جونیئر میں ٹرافی ایسٹ اوریوتھ کلاس سائوتھ کے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) کراچی امیچر کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام و اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے آل کراچی امیچر کک باکسنگ چیمپئن شپ دو روزہ مقابلے گذشتہ روز اختتام کو پہنچ گئے ۔بلدیہ ٹائون کے کلب میں کھیلے گئے ان مقابلوں میں کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ چیمپئن شپ کے پہلے روز 3سیشن میں 40 مقابلے مختلف کیٹگری میں ہوئے ،جس میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے فائٹرز کا پلڑا بھاری رہا،مقابلوں سے قبل مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے عہدیداران نے سندھ اسپورٹس بورڈ کے اسپورٹس کنسلٹنٹ مرحوم مشیر رزاق حسین ربانی کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔

مشیر ربانی گذشتہ کادنوں رضائے الہی سے انتقال ہوگیا تھا۔ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلوں کے مہمان خصوصی پی پی پی سندھ کے رہنما واسپورٹس شخصیت سردار سیف اللہ مغیری تھے، ان کے ساتھ سراج مغیری ،عبداللہ مغیری موجود تھے۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ گولڈمیڈلسٹ ایوارڈ یافتہ حکومت سندھ سعید عالم بھی اس موقع پر موجود تھے۔چیمپئن شپ میں جونیئر کلاس کیٹگری میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے کھلاڑی چھائے رہے ۔

یوتھ کلاس میں ڈسڑکٹ سائوتھ کے فائٹرز نے ٹرافی اپنے نام کی۔ چیمپئن شپ کے بیسٹ فائٹرز کا اعزاز ڈسٹرکٹ سائوتھ کے ایم طارق خان نے حاصل کیا،تقریب کے اختتام پر مہمان خاص سندھ کے معروف شخصیت اور پی پی پی سندھ کے رہنما سردار سیف اللہ مغیری نے اپنے خطاب کہامیں نوجوانوںکو کھیل کی جانب راغب کرنا میرا مشن ہے اور اس سلسلہ میں انھوں نے حکومتی سطح پر ہر ممکن یقین دلایا۔اور آخر میں کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ چیمپئن شپ کے آرگنائزر اور سیکریٹری سندھ امیچر کک باکسنگ ایسوسی ایشن نے کامیاب ایونٹ کرانے پر تمام کھلاڑیوں و مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پورے حال میں پاکستان زندہ باد کے نعروں سے ایونٹ اختتام پذیر ہوا۔