ضلعی انتظامیہ کی ہیلتھ کیئر کمیشن کے ساتھ مشترکہ کارروائی۔مزید62 کے قریب جعلی میڈیکل سنٹر اور دیگر سیل

منگل 24 اپریل 2018 21:46

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) ضلعی انتظامیہ نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے ساتھ مشترکہ کا رروائی کر تے ہوئے مزید جعلی میڈیکل سنٹروں اور دیگر کو سیل کر دیا ۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹائون ون اصلاح الدین نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ڈرگ انسپکٹر اسد اللہ کے ہمراہ ٹائون ون کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر تے ہوئے 28 جعلی میڈیکل سنٹروں کو سیل کر تے ہوئے اتائی ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عرفان علی نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے سینئر انسپکٹرامتیاز علی عدنان، انسپکٹر سجاد اللہ اور انسپکٹر حافظ طارق محمود کے ہمراہ ٹا ئون ٹو کے علاقے میں مختلف میڈیکل سنٹروں کو چیکنگ کی۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران 14 جعلی میڈیکل سنٹروں کو سیل کر تے ہوئے اتائی ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عنایت اللہ خان نے ٹائون تھری کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کر تے ہوئے 12 جعلی میڈیکل سنٹروں کو سیل کر تے ہوئے اتائی ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹائون فور سعید اللہ جان نے کوہاٹ روڈ پر 6 اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پی ڈی اے سارہ تواب عمر نے حیات آباد میں 02 جعلی میڈیکل سنٹروں کو سیل کر تے ہوئے اتائی ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے مطابق پشاور بھر میں اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور جعلی میڈیکل سنٹرز اور دیگر کے خاتمے تک یہ کاروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :