عظیم الدین لکھوی ، کرنل (ر) ہاشم ڈوگر ، ملک احمد عثمان چنڑکی عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

منگل اپریل 23:17

عظیم الدین لکھوی ، کرنل (ر) ہاشم ڈوگر ، ملک احمد عثمان چنڑکی عمران خان ..
لاہور۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاکہ اتوار کو مینارپاکستان گرائونڈ میں سونامی پلس عوام جمع ہونگے ، تحریک انصاف کا سیاسی مخالفین وکٹیں گرانے کا سلسلہ برقرار ہے اور مسلم لیگ(ق) کے ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی اور ہاشم ڈوگر بھی کپتان کے کھلاڑی بن گئے، عمران خان سے ملاقات میں ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی اور ہاشم ڈوگر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز سیاسی طور پر بڑا اعلان کروں گا، بہاولپور سے ملک احمد عثمان چنڑکی بھی کپتان سے ملاقات اورپی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ، عمران خان داتا دربارحاضری کے لئے پہنچے ، اس موقع پر شاہ محمود قریشی ،چوہدری محمد سرور ، عبدالعلیم خان،، فیصل جاوید ،افتخار درانی، شعیب صدیقی، نذیر چوہان ، ڈاکٹر شاہد صدیق، ملک زمان نصیب، فرخ جاوید مون،زبیرنیازی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں شوکت خانم کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ انسان کے لیے ہمیشہ دو راستے ہوتے ہیں ایک خوشی کا راستہ ہے اور دوسرا تباہی کا،,اگر والدہ کو کینسر نہ ہوتا تو شاید میں بھی دوسرے لوگوں کی طرح پیسہ بنانے والے راستے پر لگ جاتا،والدہ کی تکلیف دیکھ کر احساس ہوا کہ عام آدمی کے لیے کیا مشکلات ہو سکتی ہیں،تمام پیغمبر یہ پیغام لے کر آئے کہ آپ کے دنیا میں آنے کا کوئی مقصد ہے اور وہ مقصد یہ ہے کہ آپ دوسروں کی زندگی کیسے بہتر کر سکتے ہیں،،عمران خان نے کہا کہ اللہ نے مجھے دنیا بھر کی ایلیٹ دیکھنے کا موقع دیا آہستہ آہستہ جب میں نے ایلیٹ کی زندگی کو دیکھا تو یہ پتہ چلا کہ یہ تو ایک عذاب ہے ،مجھے اندازہ نہیں تھا کہ پاکستان میں کینسر کا کوئی اسپتال ہی نہیں جب میری والدہ کا مسئلہ بنا تو مجھے پتہ چلا کہ ملک میں کوئی کینسر کا اسپتال نہیں ہے ،میں تو اپنی والدہ کو باہر لے گیا لیکن مجھے احساس ہوا 90 فیصد غریب لوگ تو کینسر کا علاج نہیں کرواسکتے، تب مجھے خیال آیا کہ کینسر کا اسپتال بنایا جائے وہ ایسا اسپتال بنے جس میں غریب کا مفت علاج ہو اور امیروں کو بھی باہر نہ جانا پڑے۔