ڈپٹی کمشنر سے کیبل آپریٹرز ایسویسی ایشن گجرات کے وفد کی ملاقات

منگل 24 اپریل 2018 23:20

لالہ موسیٰ۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا سے کیبل آپریٹرز ایسویسی ایشن گجرات کے وفد نے ملاقات کی، ایم پی اے میجر (ر) معین نواز، سی ای او ایجوکیشن طاہر کاشف، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عابد غوری، کیبل آپریٹرز ایسویسی ایشن کے عہدیدار و ممبران چوہدری اظہر، شہزاد بٹ، مرزا اکرم، عابد فاروق، شبیر حسین، فہد محمود، شاہد محمود و دیگر بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا کہ موجودہ دور میں کیبل آپریٹرز شہریوں کو معلومات اور تفریح کی فراہمی کیلئے بہترین خدمات پیش کر رہے ہیں، کیبل آپریٹرز کوئی بھی مواد نشر کرنے سے قبل معاشرتی روایات کو ضرور مد نظر رکھیں، خصوصا آئندہ رمضان میں کوئی بھی مواد نہایت احتیاط سے نشر کیا جائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے وفد کو بتایا کہ ضلع بھر میں عطائیت کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اور ابتک درجنوں کلینک سیل کئے جاچکے ہیں، کیبل آپریٹر کسی بھی نیم حکیم، عطائی کا اشتہار نہ چلائیں اور نہ ہی مجا ز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر کسی دوائی کی تشہیر کی جائے۔

انہوںنے کہا کہ ضلع بھر میں عطائیت کی روک تھام کے ساتھ سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ ہے جس میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ تعلیمی اداروں کی بہتری ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے ، سرکاری سکولوں میں 5ہزار ایجوکیٹرز کا میرٹ پر تقرر کیا گیا ہے جن کی تعلیمی قابلیت ایم اے ، ایم فل ہے، سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے ۔ کیبل آپریٹرز کے وفد نے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ کے عوامی فلاحی اقدامات سے عوام کو آگاہ کرنے کیلئے انکا پلیٹ فارم ہر وقت دستیاب ہے۔

متعلقہ عنوان :