نقیب الله خان جدون کو تحریک انصاف ضلع ایبٹ آباد کا صدر مقرر کر دیا گیا

بدھ اپریل 11:00

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) نقیب الله خان جدون کو تحریک انصاف ضلع ایبٹ آباد کا صدر مقرر کر دیا گیا۔ تحریک انصاف ضلع ایبٹ آباد کے قائدین، ممبران اسمبلی اور کارکنان نے زرگل خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں باہمی مشاورت کے بعد ہزارہ ڈویژن کے صدر زرگل اور جنرل سیکرٹری آصف زبیر شیخ نے نقیب الله خان جدون کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کا اجلاس ڈویژنل سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں ہزارہ بھر کی قیادت، پارٹی رہنمائوں اور ضلع ایبٹ آباد کی تمام تنظیموں کے عہدیداروں اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زرگل خان اور آصف زبیر شیخ نے کہا کہ نقیب الله خان جدون تحریک انصاف کے دیرینہ اور نظریاتی ورکر ہیں اور ان کی پارٹی کیلئے بے شمار قربانیاں ہیں، انہیں ان کی پارٹی کیلئے خدمات کے صلہ میں یہ عہدہ تفویض کیا جاتا ہے۔