ساجد نادیاوالا فاکس سٹار سٹوڈیوز کے ساتھ آئندہ سال 2 فلموں پر کام کریں گے

بدھ 25 اپریل 2018 11:44

ساجد نادیاوالا فاکس سٹار سٹوڈیوز کے ساتھ آئندہ سال 2 فلموں پر کام کریں ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) بلی وڈ فلمساز ساجد نادیاوالا انٹرنیشنل سٹوڈیو فاکس سٹار سٹوڈیوز کے ساتھ مل کر آئندہ سال 2 بڑی فلموں پر کام کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پروڈیوسر ساجد نادیادوالا اور فاکس سٹار سٹوڈیوز (ایف ایس ایس) فلم ’’باغی 2‘‘ اور ’’جڑواں 2‘‘ کی کامیابی کے بعد آئندہ سال 2 بڑی فلموں ’’ہائوس فل 4‘‘ اور ہدایتکار نتیش تیواری کی نئی فلم کام کریں گے۔ اس سلسلے میں پروڈیوسر ساجد نادیادوالا کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ فاکس سٹار سٹوڈیوز کے ساتھ ایک بار پھر اپنی 2 بڑی فلموں پر مل کر کام کریں گے اور ایک ایسی ٹیم کے ساتھ کام کرنا جو ہمارے تخلیقی وژن پر بھروسہ کرے اور دوبارہ اس کے ساتھ کام کرنا خوشی کا باعث ہے۔

متعلقہ عنوان :