قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی مزاحمت کار کا مکان دھماکے سے اڑا دیا

گھرمیں رہنے والے افراد مکان کی چھت سے محروم ہو گئے،عینی شاہدین کی عرب ٹی وی سے گفتگو

بدھ 25 اپریل 2018 11:56

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ایک فلسطینی مزاحمت کار احمد قنبع کے مکان کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں گھرمیں رہنے والے افراد مکان کی چھت سے محروم ہو گئے۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین نے عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے جنین کی البساتین، جنین کیمپ اور شاہراہ حیفا پر دھاوا بولا اور اسیر فلسطینی احمد قنبع کے مکان کا محاصرہ کر لیا۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے احمد قنبع کو رواں سال جنوری میں حراست میں لیا تھا۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے 9 جنوری کو ایک یہودی ربی ریزیئیل شیفاح کو حاوات گیلاد کالونی کے قریب قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :