سپیشل پرائس مجسٹریٹ تحصیلدار کلر سیداں طارق محمود کی ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کے دوران سبزی و فروٹ فروشوں اور مرغی فروشوں کو مجموعی طور پر گیارہ ہزار روپے جرمانہ

بدھ 25 اپریل 2018 16:30

کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) سپیشل پرائس مجسٹریٹ تحصیلدار کلر سیداں طارق محمود نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کے دوران 16 کے قریب سبزی و فروٹ فروشوں جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تین مرغی فروشوں کو مجموعی طور پر گیارہ ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی اور زائد قیمت پر اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اب روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارے جائیں گے اس لئے تاجر حضرات سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اپنی اشیاء فروخت کریں۔

متعلقہ عنوان :