کوٹ جیمل بازار کے صدر و حید سرور ، جنرل سیکرٹری حاجی ظفر سیتھ محمد ایوب جرال ،اور راجہ سجاد چب کا ایس ایچ او برنالہ مہدی خان کی خدمات کو خراج تحسین

بدھ 25 اپریل 2018 16:40

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) ایس ایچ او برنالہ مہدی خان فرض شناس اور جرات مند پولیس آفیسر ہیں ۔ منشیات فروش کے خلاف کا روائی کے دوران اپنی جان کو خطر ے میں ڈال کر انھوں نے ثابت کیا کہ وہ کسی طور برنالہ میں جرائم پیشہ عناصر کو پہننے نہیں دینگے۔

(جاری ہے)

منشات فروش برنالہ کی نوجوان نسل کو تباہ کرنے پر تلے ہیں چوہدری مہندی خان نے منشیات فروشوں کے خلاف جرات مندانہ کا روائی کر کے اہلیان برنالہ کے دل جیت لیے ہیں منشیات فروش کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے باوجود ان کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئی ہم ان کو جرات مندانہ اقدام پر خراج تحسین پیش کر تے ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں ان خیالات کا اظہار کوٹ جیمل بازار کے صدر و حید سرور ، جنرل سیکرٹری حاجی ظفر سیتھ محمد ایوب جرال ،اور راجہ سجاد چب نے ڈسٹر کٹ ہسپتال بھمبر میں جا کر زخمی ایس ایچ اور برنالہ مہندی خان کی عیادت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او برنالہ نے حلقہ برنالہ سے منشیات فروش سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف جو مہم شروع کی ہے ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں انہوں نے گذشتہ دونوں جرات مندانہ اقدام کر تے ہوئے منشیات فروش کے اڈے پر چھا پہ مارا جس کے نتیجے میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے انہوں نے اپنی جان خطر ے میں ڈال کر یہ ثابت کیا ہے کہ ہر حال میں برنالہ سے منشیات فروشی کے اڈے ختم کر کے رہیں گے انہوں نے کیا کہ ہمارا محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ ایس ایچ او مہدی خان کو جرات مندانہ کارروائی پر انعام سے نواز ا جائے اور ان کو شدید زخمی کر نے والے منشیات فروش کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :