پاکستان اور قزاخستان کے درمیان باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم پر مبنی قریبی اور دوستانہ تعلقات استوار ہیں ،ْوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

بدھ 25 اپریل 2018 17:00

پاکستان اور قزاخستان کے درمیان باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم پر مبنی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قزاخستان کے درمیان باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم پر مبنی قریبی اور دوستانہ تعلقات استوار ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری سمیت اقتصادی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ وہ بدھ کو یہاں قزاخستان کے نئے سفیر بارلی بے سادیقوف سے گفتگو کرتے رہے تھے جنہوں نے وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے قزاخستان کے نئے سفیر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان اور قزاخستان کے درمیان موجودہ قریبی روابط کو تقویت دینے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے قزاخستان کی قیادت اور عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

سفیر نے قزاخستان کی قیادت کی طرف سے نیک تمنائیں وزیراعظم تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ قزاخستان پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے مواصلاتی رابطوں اور راہداری تجارت معاہدوں سمیت پاکستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلئے اپنی حکومت کی دلچسپی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو صدر نور سلطان نذر بایوف کی قزاخستان کی ترقیاتی حکمت عملی 2050ء کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے سفیر کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔