اسلام آباد ماڈل کالج برائے خواتین (پوسٹ گریجویٹ) ایف سیون فور میں انفارمیشن کمیشن ٹیکنالوجی کے عالمی دن کے حوالہ سے تقریب

بدھ 25 اپریل 2018 17:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) اسلام آباد ماڈل کالج برائے خواتین (پوسٹ گریجویٹ) ایف سیون فور میں انفارمیشن کمیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کے عالمی دن کے حوالہ سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ آئی سی ٹی دن منانے کا مقصد عالمی سطح پر بچوں اور نوجوان خواتین کو بااختیار بنانے اور حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ تیزی سے ابھرنے والے شعبہ آئی سی ٹی میں تعلیم حاصل کرکے اس شعبہ میں اپنا مستقبل بنا سکیں۔

یہ دن 2011ء سے ہر سال اپریل کے مہینے میں منایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

2 لاکھ 40 ہزار بچیاں اور خواتین اس میں حصہ لیتی ہیں، دنیا بھر میں 160 ممالک یہ دن مناتے ہیں۔ بدھ کو پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسولؐ مقبول سے ہوا۔ تحمین اعجاز نے آئی سی ٹی کی تعلیم میں لڑکیوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔ کمپیوٹر سائنس کی لیکچرار ثناء منظور نے وزارت آئی ٹی کے زیر اہتمام چلنے والے منصوبہ پر بریفنگ دی اور رفعت خالد نے اسلام کے حوالہ سے آئی سی ٹی تعلیم میں خواتین کا کردار بیان کیا۔ کالج کی پرنسپل فرخندہ اشتیاق نے کالج میں آئی سی ٹی تعلیم میں کردار پر اظہار خیال کرتے ہوئے طالبات پر زور دیا کہ وہ آئی سی ٹی سے متعلق شعبوں میں حصہ لیں، آئندہ دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہے۔

متعلقہ عنوان :