صوبہ میں ایڈز کے مریضوں کی دیکھ بھال میں یو این ایڈز کا کردار قابل تعریف ہے،گورنر سندھ
نشئی افراد اور قیدیوں میں اس مہلک بیماری کے بارے میں شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے،یو این ایڈزکے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
بدھ 25 اپریل 2018 18:04
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے کہا کہ ایچ آئی وی کیسز میں اضافہ نہایت تشویشناک ہے اور اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ اس ضمن میں ایک بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ اس بارے میں شعور پیدا ہوسکے۔
انہوں نے کہاکہ ابتدائی طور پر بھرپور علاج کے ذریعے اس مرض میں مبتلا افراد کو معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصاً معاشرے کے ان طبقات میں جن میں عدم آگاہی کے باعث ایچ آئی وی ایڈز میں مبتلا ہونے کا زیادہ اندیشہ ہے آگاہی مہم اشد ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں نشئی افراد ، قیدیوں اور دیگر گروپوں میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد تشویشناک ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس جانب توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی اور ایڈز کے بارے میں تیسری صوبائی کانفرنس کا انعقاد تمام اسٹیک ہولڈرز کے لئے اچھا موقع ہے کہ وہ اس ضمن میں جامع حکمت عملی تیار کریں تاکہ مریضوں کی بہتر دیکھ بھال، علاج معالجہ اور معاشرے کا کارآمد فرد بنانے کے لئے مربوط کاوشیں کی جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام اور یو این ایڈز کے مابت قریبی تعاون خوش آئند ہے اس سے مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں مدد مل رہی ہے۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر ایمون فرانسس مرفی نے گورنر سندھ کو یو این ایڈز کی کاوشوں، مریضوں کے علاج معالجہ کے اقدامات اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات میں سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس چاچڑ بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.