گورنرخیبرپختونخواکی کوئٹہ دھماکے کی مذمت

بدھ 25 اپریل 2018 18:06

گورنرخیبرپختونخواکی کوئٹہ دھماکے کی مذمت
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سکیورٹی فورسز اورعوام کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن بحال ہواہے اور پوری قوم ملک دشمن عناصر کی سازشوں کوناکام بنانے کیلئے سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ گورنرنے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کویہ ناقابل تلافی نقصان صبروحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعاکی ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی نیک تمناؤں کااظہارکیاہے۔

متعلقہ عنوان :