Live Updates

ق لیگی رہنماء عامر سلطان چیمہ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 25 اپریل 2018 18:12

ق لیگی رہنماء عامر سلطان چیمہ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 اپریل 2018ء) : مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء عامر سلطان چیمہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ان کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے چئرمین عمران خان اور مسلم لیگ ق کے رہنماء عامر سلطان چیمہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

عامر سلطان چیمہ کی رہائشگاہ سرگودھا میں ہونیوالی ملاقات میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیرترین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ق لیگی رہنماء عامر سلطان چیمہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ان کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ عامر سلطان چیمہ سینئرپارلیمنٹرین اور صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات