’’آپ کے پاس ایک دن باقی ہے‘‘ صوبائی وزیر کو واٹس ایپ پر کالعدم تنظیم کی دھمکی

ذندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے یہ میرا ایمان ہے۔ یہ ہمیں خوف زدہ نہیں کرسکتے ،امداد پتافی

بدھ 25 اپریل 2018 18:35

’’آپ کے پاس ایک دن باقی ہے‘‘  صوبائی وزیر کو واٹس ایپ پر کالعدم تنظیم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) صوبائی وزیر امداد پتافی کو واٹس ایپ پر کالعدم تنظیم کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے کہ آپ کے پاس ایک دن باقی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی کی جانب سے صوبائی وزیرامداد پتافی کو واٹس ایپ کے ذریعہ دھمکی دی گئی ہے کہ آپ کے پاس ایک دن باقی ہے ۔امداد پتافی کا کہنا ہے کہ انہوںنے دھمکی آمیز پیغام سے متعلق وزیراعلی سندھ اور آئی جی پولیس کو آگاہ کردیا ہے۔ ذندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے یہ میرا ایمان ہے۔ یہ ہمیں خوف زدہ نہیں کرسکتے ۔ پیپلزپارٹی ایسے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوگی۔