گورنمنٹ پرائمری سکول مردانہ لواغر چنی خیل میں نئے تعلیمی سال پر70سے زائد بچے داخل

بدھ 25 اپریل 2018 19:54

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء)گورنمنٹ پرائمری سکول مردانہ لواغر چنی خیل نے تاریخ رقم کر دی، نئے تعلیمی سال کے ایک ماہ کے اندر 70 سے زائد بچوں کو داخل کر وایا، 20 سے ذیاد ہ مختلف کلاسوں میں پرائیویٹ سکولوں سے آئے ہوئے بچوں کو داخلے دیئے ،350 سے ذیادہ تعداد رکھنے والے سکول میں فرنیچر کی عدم دستیابی کی وجہ سے بچے ٹاٹوں پر بیٹھتے ہیں، جبکہ دوسری طرف مشرق کی طرف کمروں کے پستے انتہائی کمزور ہے، جو کسی بھی وقت بارشوں کے دوران حادثے کا سبب بن سکتے ہیں، عمائدین لواغر چنی خیل نے تعلیمی ذمہ دران سے مطالبہ کیا ہے کہ مثالی کارکردگی دکھانے والے سکول کی ضرورتوں کو مد نظر رکھ کر بہتری کیلئے اقدامات کیے جائیں۔