فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا بنیادی مقصد عوام کوحفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق خوراک مہیا کرنا ہے،ذیشان محسود

بدھ 25 اپریل 2018 19:57

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائر یکٹر آپریشن ذیشان محسود اوراسسٹنٹ ڈائر یکٹر رخسار علی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی ایکٹ 2014ء میں پاس ہوا جس کے تحت مردان سمیت صوبے بھر کے سات اضلاع میں اس وقت کام کررہا ہے۔فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا بنیادی مقصد عوام کو پاک صاف معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق خوراک مہیا کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میںمرکزی تنظیم تاجران مردان کے زیر اہتمام تاجروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میںتحصیل مردان کے تاجروں،دودھ فروشوں،قصائیوں،ہوٹلز اور بیکرز مالکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے مرکزی تنظیم تاجران کے بانی حاجی سلطان مہمند،سجاد تندر،حاجی محمد اسلام،حاجی وزیر گل،ارشد منان،ملک نجیب،لالی خان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

ذیشان محسود اور ا رخسار علی نے کہا کہ ہمارا مقصد جرمانہ عائد کرنا یا لوگوں کو بے روزگار کرنا ہر گز نہیں ہے بلکہ ہمارا مقصد عوام تک صحت مندانہ اشیائے خوردونوش کی فراہمی ہے زائد المعیاد ا شیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں اور شہرویوں کی جانوں سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کے قیام سے دیگر سرکاری محکموں کے خوراک کے معیار کی چیکنگ کے حوالے سے تمام اختیارات ختم ہو گئے ہیں اب اتھارٹی ہی تمام امور کی نگرانی کرے گی جس میں لائسنسنگ،سر ٹفیکٹسیں اور رجسٹریشن بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :