ایس ڈی اوورسک ٹوخالد کا کنڈامافیاکیخلاف آپریشن،چھ بجلی چورگرفتار

بدھ 25 اپریل 2018 22:03

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) پیسکوچیف کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی او ورسک ٹوخالد خان نے کنڈامافیا اور نادہندگان کیخلاف گرینڈآپریشن کیا۔

(جاری ہے)

ذکاء اللہ گنڈاپور سی ای او پیسکو اور خالد خان ایس ای پشاور سرکل کی ہدایت پر خالد خان ایس ڈی او نے پولیس نفری کے ہمراہ پجگی روڈ اور ڈاگ کلے میں کنڈامافیا اور بجلی بلوں کی مد میں بقایاجات ادانہ کرنے والوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا جس میں سینکڑوںکنڈے اتارکر چھ بجلی چوروں کوموقع پر گرفتارکرلیاگیا جن کے ذمے لاکھوں روپے کے بقایاجات بھی تھے خالد خان نے اس موقع پر کہاکہ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن چیف ایگزیکٹیو پیسکو کی خصوصی ہدایت پرشروع کیاگیاہے جوکہ ہر وقت جاری رہے گا جب کہ علاقہ کے مشران اور ناظمین سے بجلی چوروں کیخلاف آپریشن میں تعاون کی اپیل کی گئی ہے تاکہ علاقے کو کنڈامافیا سے پاک کیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :