ملزم امداد لا شاری سے مجھے پلاٹ دلایا جا ئے،ریٹا ئر ڈ فوجی اہلکار عبد الر حما ن چنہ کی پریس کانفرنس

بدھ 25 اپریل 2018 22:18

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) میہڑ کے گو ٹھ رادھن کے رہا ئشی اور ریٹا ئر ڈ فوجی اہلکار عبد الر حما ن چنہ نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ملزم امداد لا شاری سے مجھے پلاٹ دلایا جا ئے یا پھر میر ی رقم واپس دلوائی جا ئے جو کہ میر ی عمر بھر کی پو نجی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یا کہ گو ٹھ کے با اثر وڈ یر ے امداد لا شاری نے پلا ٹ کی مدد میں مجھ سے وصول کیئے گئے 8لا کھ روپے واپس کر ر ہا ہے اور نہ ہی پلا ٹ کا قبضہ دے ر ہا ہے ،انہو ںنے بتا یا کہ سال 2009ء میں وڈیر ہ امداد لا شاری سے ایک پلا ٹ کا سودا طے ہو ا تھا جس کے بعد میں نے پلاٹ کی قیمت 8لا کھ روپے امداد لا شاری کو دے دی تھی لیکن 9سال گذ ار جا نے کے با وجود بھی مذکورہ با اثر وڈیر ہ مجھے رقم واپس نہیں کر ر ہا ہے اور اپنی رقم واپس ما نگنے پر سنگین نتا ئج کی دھمکیاں دے ر ہا ہے۔