پشاور، مسزگل صنوبر نے فرنٹیئر کالج برائے خواتین میں بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر سپورٹس لیکچرراپنی ذمہ داری سنبھال لی

بدھ 25 اپریل 2018 22:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) اسسٹنٹ پروفیسر ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن مسزگل صنوبر نے فرنٹیئر کالج برائے خواتین میں بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر سپورٹس لیکچرراپنی ذمہ داری سنبھال لی ۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے گولڈمیڈلسٹ گل صنور کا کہناتھاکہ اس سے قبل سٹی ڈسٹرکٹ گرلز ڈگری کالج میں بہترین خدمات انجام دی ہے جبکہ اسکے علاوہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان اور فاٹا سپورٹس میں بھی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے پورے کئے ہیں اور انشاء اللہ فرنٹیئر کالج میں خواتین کھیلوں کی ترقی اور طالبات کے استعدادکار کومزید اضافہ کرنے کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کروں گی،انہوںنے کہاکہ تعلیم اور کھیل انکی زندگی کا اہم حصہ ہے یہی وجہ ہے کہ اب تک جس ادارے میں موقع فراہم کیاگیا ہے پوری ایمانداری سے کام کیاہے اور اللہ تعالیٰ نے اس کا صلہ دیاہے جس پر اللہ تعالیٰ کا جتناشکریہ اداکروں وہ کم ہوگا۔

(جاری ہے)

فرنٹیئر کالج برائے خواتین میں حال ہی میں تعینات ہونیوالی اسسٹنٹ پروفیسر لیکچررفزیکل ایجوکیشن مسزگل صنور کا مزید کہناتھاکہ میری بھر پور کوشش ہوگی کہ فرنٹیئر کالج کی پرنسپل کی سرپرستی کالج میں بی ایس سپورٹس سائنس کا اجراء کروںگی بلکہ طالبات کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کیلئے موثر طریقے سے کام کرکے فرنٹیئر کالج کو بام عروج پر پہنچانا ہے ۔