پا رٹی بدلنے والو ں کوووٹر کسی صورت قبو ل نہیں کر یں گے،عمران خالد بٹ

بدھ اپریل 22:54

گوجرانوالہ۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) ایف آئی اے گوجرانوالہ نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ کا بین الاقوامی گروہ گرفتار کر لیا ، ملزمان تشدد زدہ تصاویر بھجوا کر ورثا سے پیسے منگواتے تھے ، لیبیا کشتی حادثہ سمیت متعدد کیسز میں مطلوب تھے ،تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالہ نے اطلاع ملنے پر چناب پل اور کھاریاں میں چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے مفخر عدیل کے مطابق گرفتار ہونیوالے ملزمان شکیل بٹ اور میاں امجد میں سے شکیل بٹ گروہ کا سرغنہ ہے ، جو لیبیا سمیت متعدد ممالک میں سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طریقہ سے بھجواتا تھا، ان کا کہنا تھا کہ شکیل بٹ کے بھجوائے ہوئے تین افراد لیبیا کشتی حادثہ میں ہلاک ہو چکے ہیں ، جبکہ دوسرا ملزم میاں امجد ترکی سمیت دیگر ممالک میں بھجوائے جانے والے متعدد شہریوں پر تشدد کے بعد ان کی تشدد زدہ تصاویر لواحقین کو دکھا کر بھاری تاوان وصول کرتا تھا۔

متعلقہ عنوان :