ایمرسن کالج میں زمین کو درپیش مسائل وان کے حل سے متعلق خصوصی سیمینار

بدھ 25 اپریل 2018 22:56

ملتان۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) انٹرنیشنل ارتھ ڈے کے حوالے سے بدھ کو یہاں محکمہ ٹورازم پنجاب سسٹین ایبل ٹورازم اسلام آبادپاکستان ٹورازم ،ٹیلی نارملتان اورمحکمہ جنگلات ملتان کے تعاون سے ایمرسن کالج ملتان میں زمین کو درپیش مسائل اوران کاحل سے متعلق خصوصی سیمینار منعقدکیاگیا،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ہمار ی نسل کی بقاء زمین پرہرطرح کی آلودی کے خاتمے اوراس کوکنٹرول کرنے میں ہی ہے ،انہوںنے کہاکہ پینے کے صاف پانی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ہم بازار سے صاف پانی کی بوتلیں خریدلیتے ہیںلیکن اگرزمین پرآلودگی کاخاتمہ نہ کیاگیااورجنگلات کاتحفظ ونئی شجرکاری احداف کے مطابق نہ کی گئی تووہ وقت آنیوالاہے جب ہرکوئی سانس لینے کیلئے آکسیجن سلنڈرکی ضرورت محسوس کرے گا،اس موقع پرشرکاء نے زمین کے مسائل اوران کے حل کیلئے مختلف تجاویز بھی پیش کیں ،بعدازاں شرکاء کو شیلڈزواعزازی سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :