خضدار ،مین آر سی ڈی روڈ پر دو مختلف حادثات میں تین افراد زخمی

بدھ 25 اپریل 2018 23:06

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) خضدار میں مین آر سی ڈی روڈ پر دو مختلف حادثات میں تین افراد زخمی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا تفصیلات کے مطابق روستم سائڈ کے قریب تیز رفتار مو ٹر کا کھڑی دو موٹر سائیکلوں پر چڑ گیا جس کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہوئے جبکہ دوسرے واقعہ میں پتھر سے بھری ہاف باڈی ٹرک دوسرے گاڑی سے ٹکرا گئی دونوں واقعات میں زخمی ہونے والے افراد کو معمولی چو ٹیں آئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :