انجمن پٹواریان و قانون گوئیان خیبر پختونخوا کے انتخابات مکمل، خانزادہ خان جدون بلامقابلہ صوبائی صدر منتخب ہو گئے

بدھ 25 اپریل 2018 23:33

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) انجمن پٹواریان و قانون گوئیان خیبر پختونخوا کے انتخابات مکمل، خانزادہ خان جدون بلامقابلہ صوبائی صدر منتخب جبکہ میاں عالمگیر شاہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انجمن پٹواریان و قانون گوئیان خیبر پختونخوا کے صوبائی انتخابات میں پٹوار یونین ضلع ہری پور کے صدر خانزادہ خان جدون بلامقابلہ صوبائی صدر منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل عرفان علی ان کے کے حق میں دستبردار ہو گئے۔

اسی طرح نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے میاں عالمگیر شاہ بھی بلامقابلہ صوبائی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ نو منتخب صوبائی صدر خانزادہ خان جدون نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹواری آج کے دور میں بھی انگریز کی دی ہوئی سہولیات استعمال کر رہے ہیں، حکومت کو ماہانہ کروڑوں روپے کا ریونیو دینے والے محکمہ کے ملازمین سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کسی صورت بھی بردا شت نہیں کر سکتے، اپنے حقوق حصول کیلئے ہر فورم پر جنگ لڑیں گے۔

متعلقہ عنوان :