رنویر سنگھ گرمیوں کی چھٹیاں سوئٹزر لینڈ میں گزاریں گے

جمعرات 26 اپریل 2018 11:00

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ گرمیوں کی چھٹیاں سوئٹزر لینڈ میں گزاریں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے سوئٹزر لینڈ میں اپنی گرمیوں کی چھٹیاںگزارنے کے حوالے سے کہاکہ یہ ان کے اپنے ملک کی طرح ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ وہاںکتنی بار جاچکے ہیں وہاں ہمیشہ کچھ نیا دیکھنے کو ملتا ہے اور اس بار میں سوئٹزر لینڈ کے لیک جنیوا کے علاقے میں جائوں گا جو وہاں کی ایک چھپی ہوئی خوبصورتی ہے اور وہاں جانے کے لئے مجھے بے صبری سے انتظار ہے۔

(جاری ہے)

اداکار رنویر سنگھ فلم ’’سمبا‘‘ اور ’’گلی بوائے ‘‘ میں دکھائی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :