کاشتکا روں میں کل سے بار دانے کی تقسیم کا عمل شروع ہو جائے گا، رانا محمد حسین

جمعرات 26 اپریل 2018 15:10

سلانوالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) تحصیل سلانوالی کے کاشتکا رو ں کو کل جمعہ سے بار دانے کی تقسیم کا عمل شروع ہو جائے گا۔ محکمہ ما ل ما ر کیٹ کمیٹی کا عملہ مرکز خر ید ار ی گندم پر حاضر ر ہے گا اور با ردا نے کی تقسیم کے عمل کی نگرا نی کر ے گا غیر حاضر عملہ کے خلا ف سخت ایکشن لیا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر سلانو الی را نا محمد حسین نے گند م خر ید ار ی مر کز سلانوالی کے معائنہ کے مو قع پر صحافیوں سے با ت چیت کرتے ہو ئے کیا۔

انہوںنے کہا کہ ریکارڈ کی بھی جا نچ پڑتا ل کی اور با ر دا نے کے حق دار کاشتکاروں کی فہرستیں آو یزاں کر نے کی ہد ا یت کی ۔انہوںنے مز ید کہا کہ با ردانہ کی تقسیم کا عمل نہا یت شفاف اور منصفانہ ہو گا اس سلسلہ میں کسی قسم کی کو ئی سفارش قبو ل نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :