پالک پتوں والی سبزیوں میں سب سے زیادہ مقبول سبزی ہے، زرعی ماہرین

جمعرات 26 اپریل 2018 15:10

سلانوالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ پالک پتوں والی سبزیوں میں سب سے زیاد ہ مقبول سبزی ہے۔ غذائی اعتبار سے پالک کے پتوںمیں نشاستہ چکنائی لحمیات حیاتین الف ب ج کیلشیم اور آئرن پایا جاتا ہے۔ پالک کی کاشت کیلئے متعدل موسم کی ضرورت ہوتی ہے یہ سرد موسم کی سبزی ہونے کے ساتھ ساتھ 30 تا 35 ڈگری سینٹی گریڈ برداشت کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔

پنجاب کے آبپاش علاقوں میں جولائی اگست میں کاشت کی ہوئی پالک کی فصل 7کٹائیاں دینے کے ساتھ ساتھ زیادہ پیدوار دیتی ہے، وسط نومبر سے دسمبر تک کا شت ہونے والی فصل صرف ایک کٹائی دیتی ہے ،کا شت کار پالک 15تا 20کلوگرام بیج فی ایکڑ کے حساب سے بذریعہ ڈرل کا شت کریں ۔پالک کیلئے زرخیز میرازمین جس میں پانی کا نکاس بہتر ہو انتخاب کریں ۔

(جاری ہے)

پالک کی کاشت کے وقت نائٹرو جن 23کلوگرام فاسفورس 27کلوگرام 3بور ی سنگل سپر فاسفیٹ جمع ایک بور ی یوریا یا سوا بور ی ڈی اے پی جمع آدھی بوری یوریا استعمال کریں، دو کٹائیوں کے بعد ایک بوریا 23کلوگرام نائٹرو جن فی ایکڑ ڈالنے سے بعد والی کٹائیاں جلد ہی تیارہوجاتی ہے، پتے بڑے ہونے کی وجہ سے زیاد ہ پیداوار حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ منڈی میں بہتر قیمت مل جاتی ہے پہلی آبپاشی بوائی کے فور ی بعد کریں پٹریوں پر کاشت کی ہوئی فصل کیلئے پانی کا وقفہ 8تا 10یوم رکھیں جبکہ ڈرل سے کا شت کی ہوئی فصل کیلئے پانی کا وقفہ 12تا 14یوم رکھیں بوائی کے ایک ماہ بعد گوڈی کرنے سے جڑی بوٹیوں پرقابو پایاجاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :