دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی تازہ صورتحال

جمعرات اپریل 15:24

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں جمعرات کو پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی تازہ صورت حال حسب ذیل رہی،دریا::سندھ (تربیلاکے مقام پر): آمد25400 کیوسک اور اخرج 40000 کیوسک، کابل (نوشہرہ کے مقام پر): آمد21300 کیوسک اور اخراج21300 کیوسک، جہلم: (منگلاکے مقام پر)آمد37200کیوسک اور اخراج28000 کیوسک، چناب (مرالہ کے مقام پر): آمد 14200کیوسک اور اخراج4800کیوسک۔

بیراج :جناح: آمد2600 کیوسک اور اخراج 49600کیوسک،چشمہ: آمد42300کیوسک اوراخراج 50000کیوسک، تونسہ: آمد43900کیوسک اور اخراج37900 کیوسک، پنجند: آمد3800کیوسک، اور اخراج Nilکیوسک،گدو: آمد28800 کیوسک اور اخراج 28800 کیوسک، سکھر: آمد24700 کیوسک اور اخراج7900 کوٹری:آمد3600 کیوسک اور اخراج Nil۔

(جاری ہے)

ریزروائرز : تربیلا:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1400.04 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.147 ملین ایکڑ فٹ۔

منگلا:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1100.95فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.355 ملین ایکڑ فٹ۔ چشمہ:ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 640.50 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.032 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ،، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل جمعرات کی صبح 6 بجے کی ہے۔

متعلقہ عنوان :