تعلیمی اداروں کی فعالیت اور سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہیں،

سکولوں میں غیر حاضر اور فرائض میں غفلت ولاپرواہی کرنے والے اساتذہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،ڈویژنل ڈائریکٹرز اسکولز سبی ڈویژن عبدالعزیز کرد

جمعرات 26 اپریل 2018 15:26

ہرنائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) ڈویژنل ڈائریکٹرز اسکولز سبی ڈویژن عبدالعزیز کرد نے کہاکہ تعلیمی اداروں کی فعالیت اور سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہیں سکولوں میں غیر حاضر اور فرائض میں غفلت ولاپراہی کرنے والے اساتذہ خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، اساتذہ کی غیر حاضر اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اساتذہ اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دے ،قوم کے معماران کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں ،محکمہ تعلیم اساتذہ سکولوں کو درپیش مسائل و مشکلات دور کرنے کیلئے وسائل میں رہتے ہوئے وسائل فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ہرنائی کے دوران ہرنائی کے مختلف گرلز وبوائز سکولوں کا دورہ کرنے کے موقع پر اساتذہ اور محکمہ کے آفیسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد عارف ترین ، ایجوکیشن آفیسر حاجی محمد خان ترین ، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر مومن خان ترین ، آر، ٹی، ایس، ایم آفیسر نجیب اللہ شاہ، اے ، ڈی او محبت شاہ بھی موجود ڈویژنل ڈائریکٹرز سکولز نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہرنائی کا تفصیلی دورہ کیا اور سکول کے کلاس رومزکمپیوٹر لیب سائنس روم ، لیبارٹری کا معائنہ اس موقع پر ہیڈماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہرنائی مومن خان ترین نے ڈویژنل ڈائریکٹر کو سکول کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی سکول اور اساتذہ و طلباء کے مسائل کے حوالے سے انہیں آگا کیا گیا ڈویژنل ڈائریکٹر عبدالعزیز کردہ گرلز ہائی سکول ہرنائی شہر کے بھی دورہ کیا سکول کے کلاس رومز بلڈنگ کا تفصیلی معائنہ کیا ہیڈ میس بی بی آمنہ ترین نے ڈویژنل ڈائریکٹرکو گرلز سکول کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ڈویژنل ڈائریکٹرز سکولز عبدالعزیز کرد نے مختلف سکولوں کے دورہ کے دوران غیر حاضر اساتذہ کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے غیرحاضر اساتذہ کی تنخواہیں روکنے کی ہدایت کی جبکہ حاضر بازش اور اچھے کارکردگی والے اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا۔

(جاری ہے)

ڈویژنل ڈائریکٹرز سکولز عبدالعزیز کرد نے کہاکہ محکمہ تعلیم تعلیمی اداروں کی تعمیر ومرمت سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہی ہیں ۔انہوں کہاکہ تعلیمی اداروں میں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت اساتذہ کے مسائل و مشکلات دور کرنے پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہیں۔ انہوںکہاکہ محکمہ تعلیم وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں۔

ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز نے دورہ ہرنائی کے دوران مختلف سکولوں کا دورہ کرنے کے دوران خستہ حال بلڈنگ کی تعمیر ومرمت کیلئے محکمہ کے اعلیٰ حکام کو تفصیل رپورٹ پیش کرینگے۔ ڈویژنل ڈائریکٹرز سکولز عبدالعزیز کرد نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد عارف ترین اور انکی ٹیم کی جانب سے محکمہ تعلیم کی جانب سے سکول داخلہ مہم کو ضلع میں بھر طریقے سے چلانے اور سکول داخلہ مہم کے دوران ہزاروں بچون اور بچیوں کو سکولوں میں داخل کرنے پر انکی کارکردگی کو سراہا ڈویژنل ڈائریکٹرز عبدالعزیز کرد کو دورہ ہرنائی کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد عارف ترین نے محکمہ تعلیم ہرنائی کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :