لاہورآرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام گوشئہ گیان کی چھٹی نشست کی تقریب کا انعقاد

جمعرات 26 اپریل 2018 20:47

لاہور۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) لاہورآرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام گوشئہ گیان کی چھٹی نشست کی تقریب منعقد ہو ئی ، اس موقع پر ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء کیپٹن(ر)عطاء محمد خان نے الحمراء آرٹس کونسل کے نئے تعینات ہونے والے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین توقیر ناصر کو مبارک باد دی ،انھوں نے کہا کہ بطور قوم آگے بڑھنے کا راز آرٹسٹ کی عزت میں پنہاں ہے ،یہ ایک حقیقت ہے کہ الحمراء میں آرٹسٹ کو بہت عزت دی جاتی ہے، انھوں نے گوشئہ گیان کی چھٹی نشست کے مہما ن سید نورکی پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے فنی خدمات کو سراہا، چیئرمین الحمراء توقیر ناصر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہاں بے شمار آرٹسٹ کو دیکھ کر خوشی ہے،ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء کیپٹن(ر)عطاء محمد خان کے ساتھ مل کر کام کریں گے ،جتنا کام یہ کرچکے ہیں وہ قابل ستائش ہے ،انھوں نے کہا کہ ہم آرٹسٹوں کیلئے الحمراء آرٹس کونسل میں ریڈ کارپٹ بچھا دیں گے،تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری، نامور فلم ڈائریکٹر حسن عسکری سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :