سابق و ی سی ڈاکٹر ظفرمعین کو ہائوس ریکوزیشن کی مد میںقواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر بقایا جات کی وصولی کیلئے خط لکھ دیا گیا

جمعرات 26 اپریل 2018 20:47

لاہور۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) پنجاب یو نیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ظفرمعین کو ہائوس ریکوزیشن کی مد میںقواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر بقایا جات کی وصولی کیلئے خط لکھ دیا گیا ،ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے وی سی ہائوس زیر استعمال رکھنے کے باوجود ہائوس رینٹ 45ہزار روپے ماہانہ وصول کرتے رہے ہیں، پنجاب اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے پنجاب یونیورسٹی کو ڈاکٹر ظفر معین ناصر سے تین لاکھ تیس ہزار480 روپے وصول کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، جس کے بعدپبلک اکائونٹس کمیٹی کی ہدایت پر پنجاب یونیورسٹی کے قائمقام خزانہ دار نے ڈاکٹر ظفر معین کو 3 لاکھ30 ہزار روپے سرکاری خزانے میں جمع کرانے کیلئے خط لکھ دیا ہے،سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ایک طرف تو سرکاری گھر وی سی ہائوس میں رہائش پذیر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب وہ ہائوس رینٹ تنخواہ کے ساتھ موصول کرتے رہے ہیں۔