ْجی ڈی پی کا حجم 22 ہزار ارب روپے سے بڑھ کر 34 ہزار ارب روپے ہو گیا ہے، ڈاکٹر مفتاح اسماعیل

جمعرات 26 اپریل 2018 22:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ جی ڈی پی کا حجم 22 ہزار ارب روپے سے بڑھ کر 34 ہزار ارب روپے ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں اقتصادی جائزہ 2017-18ء پیش کرنے کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ٹھوس اقتصادی پالیسیوں کے نتیجہ میں بجٹ خسارہ 8.5 فیصد سے کم ہو کر 5.5 فیصد پر آ گیا ہے اور ملکی شرح نمو 13 سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران مارچ تک برآمدات میں 13 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، 180 ارب روپے کے پیکیج سے برآمدات میں اضافہ کو یقینی بنانے میں مدد ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :