لاہور ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کی قانونی حیثیت کے خلاف درخواست پر سیکرٹری صحت پنجاب کو نوٹس جاری کر دیا

جمعرات 26 اپریل 2018 22:59

لاہور ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کی قانونی حیثیت کے خلاف درخواست ..
لاہور۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کی قانونی حیثیت کے خلاف درخواست پر سیکرٹری صحت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شاہد وحید نے یونائیٹد ہلیتھ فیڈریشن کی درخواست پر سماعت کی جس میں ہیلتھ کیئر کمیشن اور صوبائی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے اضلاع میں ہیلتھ اتھارٹی قائم کر دی ہیں اور محکمہ صحت کے ملازمین کا انتظامی کنٹرول ان ہیلتھ اتھارٹیوں کے سپرد کر دیا گیا. درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ ہیلتھ اتھارٹیوں کو ملازمین کے خلاف کارروائی کا بھی اختیار دے دیا گیا جو قانون کے تقاضوں سے مطابقت نہیں رکھتا. درخواست میں استدعا کی گئی کہ ہیلتھ اتھارٹی کے قیام کو کالعدم قرار دیا جائے۔