پی اے ایف کالج سرگودھا میں بطوراردو لیکچرربھرتی کے لئے رجسٹریشن 23اپریل سے جاری

جمعرات 26 اپریل 2018 23:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان ائیر فورس انفارمیشن اینڈ سلیکشن سینٹر سکھر کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق پی اے ایف کالج سرگودھا میں بطوراردو لیکچرربھرتی کے لئے رجسٹریشن 23اپریل سے جاری ہے جس کی آخری تاریخ 29اپریل2018مقرر کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اعلامیے کے مطابق خواہشمند میل /فیمیل امیدوار اپنی تعلیمی قابلیت کے مطابق خود کو www.joinpaf.gov.pkکی ویب سائیٹ پر آن لائن یا 29اپریل تک صبح 08بجے سے دوپہر 2بجے تک اپنے اصل دستاویزات کے ساتھ پی اے ایف انفارمیشن اینڈ سلیکشن سینٹر سکھر میں روبرو پیش ہو کر رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔#

متعلقہ عنوان :