میاں نواز شریف دلوں کے وزیر اعظم ہیں، ہمارا جینا مرنا میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہے،وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 26 اپریل 2018 23:50

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف دلوں کے وزیر اعظم ہیں، ہمارا جینا مرنا میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہے ،وال سٹریٹ جرنل کے حالیہ گیلپ سروے میں مسلم لیگ (ن) کو ملک کی بڑی جماعت قرار دینا عوام کی میاں محمد نواز شریف کے ساتھ محبتوں کا ثبوت ہے، نیازی زرداری جو سیاست کر رہے ہیں عوام انکی سیاست کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ و ال سٹریٹ جرنل کے سروے میں مسلم لیگ نون کو پاکستان کی سب سے مقبول جماعت قرار دینا میاں محمد نواز شریف کی فتح ہے تمام تر سازشوں کے باوجود میاں محمد نواز شریف قوم کے دلوں کی دھڑکن ہیں یہی وجہ ہے کہ کل تک ایک دوسرے کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے والے زرداری اور نیازی اپنے مفاد کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں لیکن پاکستان کی با شعور عوام اچھی طرح جانتے ہیںکہ میاں محمد نواز شریف کو جب بھی اقتدار ملا ملک ترقی کی جانب گامزن ہوا یہی وجہ ہے کہ میاں نواز شریف کا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی انہوں نے کہا کہ ملک میں جو بھی بڑے منصوبے شروع کئے گئے اس کا تمام کریڈٹ میاں محمد نواز شریف کو جاتا ہے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ چھوڑنے والوں کو عوام مسترد کر دیں گے انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف بطور صدر مسلم لیگ نون پاکستانی قوم کی بھرپور خدمت کی صلاحیت رکھتے ہیں پنجاب میں جو ترقی ہوئی اسکی مثال دنیا دیتی ہے