افغانستان کے انتخابات میں نیٹو معاونت کر سکتی ہے، اسٹولٹن برگ

جمعہ 27 اپریل 2018 09:30

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہ ژینس اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ افغانستان میں عام انتخابات کے دوران سلامتی کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے معاونت اور مدد کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے مزید یہ بھی کہا ہے کہ اٴْن کے ادارے کا اولین مقصد انتخابی عمل کو محفوظ بنانا ہے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے افغان حکام کی معاونت کرنے کا یہ بیان افغانستان میں مغربی دفاعی اتحاد کے جنگی مشن کے ختم ہونے کے تین برسوں بعد سامنے آیا ہے۔ خیال رہے چند روز قبل ووٹروں کی رجسٹریشن کے لیے جمع لوگوں کو ایک خودکش حملہ آور نے نشانہ بنایا تھا اور اِس حملے میں 57 افراد کی موت واقع ہوئی تھی۔