بھارت،آ ندھرا پردیش میں 200 کلومیٹر پر پھیلے بادل اور 36 ہزار آسمانی بجلی گرنے کے واقعات

جمعہ 27 اپریل 2018 09:50

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ منگل کو محض 13 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 749 بار آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ریکارڈ کئے گئے ۔ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات غیر معمولی ہیں اور اس کی وجہ شدید موسمی حالات ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ منگل کو آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ایک نو سالہ بچی سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے۔

ریاستی ایمرجنسی سینٹر کے سربراہ کشن سنکو نے بتایا کہ عام طور پر مون سون سے قبل اس علاقے میں بجلی گرنے کے واقعات ہوتے ہیں۔تاہم منگل کو بجلی گرنے کے واقعات کو غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ گذشتہ سال کے اعداد و شمار کے مطابق مئی کے پورے مہینے میں بجلی گرنے کے 30 ہزار واقعات ریکارڈ کیے گئے تھے۔چند سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ عالمی حدت میں اضافے کے باعث بجلی گرنے کے واقعات میں اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :