اپنی الٹی حرکتوں کی وجہ سے والد سے بڑی مار کھائی‘ سنجے دت

سگریٹ نوشی کرتے دیکھ کر والد کو اتنا غصہ آیا کہ انہوں نے مجھے جوتوں سے مارا

جمعہ 27 اپریل 2018 12:23

اپنی الٹی حرکتوں کی وجہ سے والد سے بڑی مار کھائی‘ سنجے دت
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) ہندوستانی فلموں کے ’’کھل نائیک‘‘ سنجے دت کی زندگی ابتدا سے آج تک ہمیشہ عروج و زوال اور مشکلات کا شکار رہی ہے،انہوں نے اپنی زندگی میں کئی ایسے نا قابل یقین کام سر انجام دیئے جس کی وجہ سے انہیں جیل بھی جانا پڑا ،شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کئی کام تو ایسے کئے جس کی وجہ سے انہیں مار بھی کھانا پڑی ،اپنی جوانی کا ایسا ہی ایک یاد گار واقعہ سنجے دًت نے خود بتا کر اپنے مداحوں کو حیران کر دیا ہے کہ جب وہ باتھ روم میں چھپ کر ایک ایسا کام کر رہے تھے کہ ان کے والد سنیل دت نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور جوتوں سے بری طرح ان کی پٹائی کی اور مار مار کر ان کا بھرکس نکال دیا تھا۔

سنجے دت نے حال ہی میں ایک انٹر ویو میں اپنے بچپن کا ایک واقعہ شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں اپنے والد کے ہاتھوں اپنی الٹی حرکتوں کی وجہ سے مار بھی کھانا پڑی ۔

(جاری ہے)

سنجے دت کا کہنا تھا کہ جب وہ پہلی بار باتھ روم میں چھپ کر سگریٹ پی رہے تو اچانک ان کے پاپا سنیل دت آ گئے،مجھے سگریٹ نوشی کرتے دیکھ کر میرے پاپا کا غصہ آسمان کو چھونے لگا ،میری اس حرکت کو دیکھ کرپاپا( سنیل دت )کو اتنا غصہ آیا کہ انہوں نے مجھے جوتوں سے مارا۔

واضح رہے کہ سنجے دت نے جوتوں سے مار کھانے کے بعد بھی باز نہیں آئے اور بعد ازاں سگریٹ نوشی سے توبہ کرنے کی بجائے اس سے بھی دو ہاتھ آگے جاتے ہوئے ڈرگز کا بے تحاشا استعمال شروع کر دیا تھا ،سنجے دت کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ تو انہوں نے اتنی ڈرگز لے لی تھی کہ وہ دو دن تک مسلسل سوتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :