پاکستان ون ڈے کرکٹ کپ، پنجاب اور خیبر پختونوا کے مابین میچ کل کھیلا جائے گا

جمعہ 27 اپریل 2018 12:36

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل ہفتہ کو واحد میچ خیبر پختونخوا اور پنجاب کی ٹیموں کے مابین فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے پاکستان کپ فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں جاری ہے جس میں پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا اور فاٹا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا چوتھا میچ (آج) پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مابین کھیلا جائے گا۔ پنجاب کی ٹیم اپنے پہلے میچ میں بلوچستان کو شکست دے چکی ہے جبکہ کے پی کے کو پہلے میچ میں فاٹا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 6 مئی کو کھیلا جائے گا۔