ایشین سٹاک مارکیٹس میں اضافہ

جمعہ 27 اپریل 2018 12:47

ایشین سٹاک مارکیٹس میں اضافہ
ہانگ کانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ایشین سٹاک مارکیٹس میں اضافہ ہوا جس کی وجہ نیویارک کے وال سٹریٹ بزنس میں تیزی اور شمالی و جنوبی کوریائی سربراہ کانفرنس کا آغاز ہے۔ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران سیئول کا کوپسی انڈیکس 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 2489.78 پوائنٹ رہا جبکہ ملکی کرنسی وان میں بھی ڈالر کے مقابلے میں 0.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں وقفے پر 0.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، نکی 225 انڈیکس وقفے پر 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 22413.85 پوائنٹ رہا۔دیگر علاقائی مارکیٹوں میں ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 30204.36 پوائنٹ رہا۔ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 3080.12 ، سڈنی اور سنگاپور سٹاک میں 0.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اس سے قبل نیویارک کا ڈوو جونز انڈیکس 1 فیصد اضافے کے ساتھ 24322.34 پوائنٹ پر بند ہوا۔

متعلقہ عنوان :