لاہور میں دودھ کی اے ٹی ایمز نصب کرنے کا فیصلہ

جمعہ 27 اپریل 2018 12:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ابتدائی مرحلے مشینیں شہر کی آٹھ مختلف مارکیٹوں میں نصب کی جائیں گی، ہر صبح ہر اے ٹی ایم مشین میں 500 لیٹر گائے کا دودھ ڈالا جائے گا، 75 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا-اسلام آباد ۔ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں صارفین کو گائے کا معیاری دودھ فراہم کرنے کیلئے دودھ کی اے ٹی ایمز نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کمیونیکیشن اینڈ مارکیٹنگ مینجر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ بن یامین شوکت نے کہا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں یہ مشینیں شہر کی آٹھ مختلف مارکیٹوں میں نصب کی جائیں گی۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق دودھ کی فراہمی کا کام آئندہ ہفتہ کے دوران شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر صبح ہر اے ٹی ایم مشین میں 500 لیٹر گائے کا دودھ ڈالا جائے گا جو عوام کو 75 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام دودھ کی اے ٹی ایم مشین میں پیسے ڈال کر دودھ حاصل کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :