شادی میں میگھن مارکل کی سہیلی نہیں بن رہی، پریانکا چوپڑا

جمعہ 27 اپریل 2018 12:53

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کی شادی میںدلہن کی سہیلی کے طور پر شرکت نہیںکریں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پریانکا چوپڑا 19مئی کو میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کی شادی میں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

پہلے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ پریانکا شادی میں بطور دلہن کی سہیلی شرکت کریں گی لیکن پریانکا نے واضح کر دیا ہے وہ دلہن کی سہیلی کے طور پر شرکت نہیں کریں گی۔

پریانکا چوپڑا میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کی19مئی کو ہونے والی شادی میں شرکت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں کی شادی کے لئے بہت خوش اور پرجوش ہیں اور یہ دن دونوں کے لئے ایک بہت بڑا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادی میں شرکت کے لئے میرے آئوٹ فٹ پر کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :