فیشن ڈیزائنر نیتا لولا ہدایتکار آشوتوش گواریکر کی فلم ’’پانی پت‘‘ کے کپڑے ڈئزائن کریں گی

جمعہ 27 اپریل 2018 12:53

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) قومی ایوارڈ یافتہ بھارتی فیشن ڈیزائنر نیتا لولا ہدایتکار آشوتوش گواریکر کی فلم ’’پانی پت‘‘ کے کپڑے ڈئزائن کریں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیتا لولا اشوتوش کی نئی ’’پانی پت‘‘ کے کپڑے ڈیزائن کریں گی اس سے پہلے بھی وہ اشوتوش کی فلم ’’جودھا اکبر‘‘ ،’’موہنجوداڑو‘‘ اور کنگنا رناوت کی فلم ’’مانی کرنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘‘ کے کپڑے بھی تیار کر چکی ہیں۔ فلم کی کہانی پانی پت کی تیسری لڑائی پر مبنی ہے، جس میں اداکار سنجے دت، ارجن کپور اور کریتی سینن شامل ہیں، فلم آئندہ سال 6دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :