اسسٹنٹ کمشنر مٹھی نے بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کی قسط سے ناجائز کٹوتی کی شکایت پر اپنے آفس میں شکایتی سیل قائم کردیا

جمعہ 27 اپریل 2018 14:25

مٹھی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) اسسٹنٹ کمشنر مٹھی سمیع اللہ سنجرانی نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کی قسط سی4834 میں سے ناجائز کٹوتی کی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر مٹھی کی آفس میں شکایتی سیل قائم کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کی آئی ہوئی قسط میں سے اگر کوئی اومنی ، فرنچائز یا کوئی ایجنٹ کسی بھی قسم کی اضافی کٹوتی کرے تو فوری طور پر شکایتی سیل پر کال کریں تا کہ اضافی کٹوتی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے،مندرجہ ذیل نمبروں پر0333-33221600336-3291547رابطہ کیا جاسکتاہے

متعلقہ عنوان :