فلم ’’ریس 3‘‘ کی ٹیم نئے شیڈول کی عکسبندی کے لئے موٹر سائیکلز پر لیہہ پہنچ گئی

جمعہ 27 اپریل 2018 15:23

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) بالی وڈ فلم ’’ریس 3‘‘ کی ٹیم کشمیر میں عکسبندی مکمل کرنے کے بعد نئے شیڈول کے لئے موٹر سائیکلز پر لیہہ پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ریمو ڈی سوزا نے انسٹاگرام پر فلم ’’ریس 3‘‘ کی عکسبندی کے لئے لہ روانہ ہونے سے قبل اداکار سلمان خان اور جیکولین فرنینڈس کی تصویر شیئر کی ہے۔ فلم کی ٹیم کشمیر میں 2 روز کی عکسبندی مکمل کرنے کے بعد لیہہ اور لداخ میں نئے شیڈول کی عکسبندی شروع کریں گے۔