چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی یو اے ای کے ہم منصب سے ملاقات

جمعہ 27 اپریل 2018 16:36

چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی یو اے ای کے ہم منصب سے ملاقات
ابو ظہبی / اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے متحدہ عرب امارات کے چیف آف نیول سٹاف سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سرکاری دورے پر ابوظہبی پہنچے ہیں جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب سے ملاقات کی ۔ملاقات میں دونوں سربراہان نے دو طرفہ تعاون اور باہمی اشتراک کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک میں بالعموم اور بحری افواج میں بالخصوص باہمی تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔