وفاقی کابینہ نے مالی سال 2018-19ء کے بجٹ تجاویز کی منظوری دیدی

جمعہ 27 اپریل 2018 17:25

وفاقی کابینہ نے مالی سال 2018-19ء کے بجٹ تجاویز کی منظوری دیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی کابینہ نے مالی سال 2018-19ء کے بجٹ تجاویز کی منظوری دیدی ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پیش کئے جانے سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مالی سال 2018-19ء کے بجٹ کی تجاویز کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ بعد ازاں وفاقی کابینہ نے وفاقی بجٹ تجاویز کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کی منظوری دی ۔