Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے لاہور جلسہ کیلئے چکوال میں پارٹی عہدیداروں اور آئندہ انتخابات کے امیدواروں کی تیاریاں شروع

جمعہ 27 اپریل 2018 17:38

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے 29اپریل کے لاہور جلسے کیلئے ضلع چکوال میں پارٹی عہدیداروں اور آئندہ انتخابات کے امیدواروں نے تیاریاں شروع کر دی ہیں پاکستان تحریک انصاف ضلع چکوال کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد علی خان اور نوجوان قیادت چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ نے کارکنوں سے رابطے شروع کر دئیے ہیں اور ایک بڑا جلوس اتوار کے روز محلہ سرپاک سے لاہور کیلئے روانہ ہو گا ، چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ لاہور کا جلسہ نئے پاکستان کی بنیاد رکھے گا اور اس موقع پر عمران خان آنے والے عام انتخابات کے حوالے سے اہم اعلان کرینگے ، پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں میں بڑا جوش خروش پایا جاتا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات