پی ایس ڈی پی کے تحت اسٹبلیشمنٹ ڈویژن کے لئے 175.437 ملین روپے مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 18:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت اسٹبلیشمنٹ ڈویژن کی ایک نئی سکیم سمیت 3 سکیموں کے لئے 175.437 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی پی کے مطابق جاری سکیموں میں سول سروسز اکیڈمی والٹن لاہور میں ایک نئے بلاک کی تعمیر کے لئے 50.437 ملین روپے، این ایس پی پی لاہور میں آئی ٹی ونگ اور آن لائن ٹریننگ کے لئے 25 ملین روپے،نئی سکیم میں نیشنل یونیورسٹی آف پبلک پالیسی اور ایڈمنسٹریشن لاہور کے لئے 100 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :