آئندہ مالی سال 2018-19ء میں این ایچ اے کے برہان تا حویلیاں ایکسپریس وے کے نظر ثانی شدہ جاری منصوبے کے لئے 10 ارب روپے مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 18:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے برہان تا حویلیاں 29 کلومیٹر ایکسپریس وے کے نظر ثانی شدہ جاری منصوبے کے لئے 10 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح چترال سے گرم چشمہ 82.5 کلومیٹر تک دو رویہ شاہراہ کے جاری منصوبے کے لئے ایک ارب 50 کروڑروپے الگ سے مختص کئے گئے ہیں۔